بغداد میں عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 5 افراد ہلاک

بغداد میں عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 5 افراد ہلاک
سورس: file photo

بغداد: عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا ، حادثے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگا یا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو میزائل لگنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی