سونے کی قیمت میں 950 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 950 روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر سے پر لگ گئے۔ ایک دن میں فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ ہوا۔ 

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھ گئی، قدر ایک ہزار 822 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 950 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سون ےکی قدر 815 روپے بڑھ کر 94 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔