اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیدیا

11:52 AM, 29 Jul, 2025

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر ہونے والی 3 روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ تنازعہ خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے، اور اس کی شدت کو مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انتونیو گوتریس نے غزہ کی تباہی کو "ناقابل برداشت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا مسئلہ اب دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہے، اور اس کی صورتحال پر مزید خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اس کانفرنس کو ایک بروقت اور اہم قدم قرار دیا، جو مسئلے کے حل کی طرف ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ایک قابل عمل دو ریاستی حل کی جانب ہماری مشترکہ خواہش کو حقیقت میں بدلنے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہو سکتی ہے، جو علاقے میں امن کے قیام کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں