پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

11:13 AM, 29 Jul, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک مارمکیٹ میں تیزی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے اور کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 934 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مندی کی طرف مڑ گیا تھا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 23 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 21 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 10 پیسے پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں