فالس فلیگ "آپریشن مہادیو " میں تخریب کار مودی سرکار کی چال بے نقاب

11:25 AM, 29 Jul, 2025

نئی دہلی: مودی سرکار نے لوک سبھا میں اپنی تقریر سے ایک دن پہلے جعلی مقابلے کروا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، مگر یہ سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

پہلگام حملہ ہو یا مہادیو فالز فلیگ آپریشن، مودی حکومت ہمیشہ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایسے جعلی ڈرامے کرتی ہے۔ ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے نیا فالز فلیگ آپریشن ترتیب دیا گیا ہے، جو بھارتی حکومت کی ریاستی پالیسی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

پہلگام حملے کے دہشتگردوں کو پارلیمانی بحث سے ایک دن پہلے مار گرایا جانا محض اتفاق نہیں لگتا، کیونکہ بھارت میں ہر فالز فلیگ واقعے کے پیچھے سیاسی بحران یا انتخابات کا دباؤ ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بغیر کوئی ٹھوس ثبوت دیے دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

وی آن نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے قریب کارروائی میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جن کے پاس سوویت اور امریکی ساختہ اسلحہ ملا۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہتھیار غیر فعال تھے اور اس جعلی مقابلے میں ہتھیاروں کی حالت عجیب تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ڈرامہ رچایا گیا تھا۔

مودی سرکار کے فالز فلیگ آپریشنز سے اصل مقصد اپنی عسکری ناکامیوں اور اندرونی مسائل جیسے مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

ماہرین سوال اٹھاتے ہیں کہ اگر یہ دہشتگرد واقعی پاکستانی تھے تو ان کے ثبوت عالمی فورمز پر کیوں پیش نہیں کیے جاتے؟ پرانی AK-47 دکھا کر دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا بھارتی خفیہ اداروں کی پرانی روش ہے، جو اب عوام پر اثر نہیں کر رہی۔

مزیدخبریں