سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 1600 روپے سستا

05:35 PM, 29 Jul, 2025

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کی کمی آئی ہے، اور 10 گرام سونا اب 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، اور سونا 16 ڈالر کم ہوکر 3320 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
 

مزیدخبریں