آئی فون 17 پرو کی تصاویر لیک، ایپل کے نئے ماڈل کا انکشاف

06:09 PM, 29 Jul, 2025

کیلیفورنیا : ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو کی تصاویر ایکس (ٹوئٹر) پر لیک ہو گئیں، جو کہ متعارف ہونے سے پہلے ہی منظرِ عام پر آئیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، یہ تصاویر امریکی شہر سان فرانسسکو کے یونین اسکوائر سے لیک کی گئی ہیں، جہاں ایک شخص دو آئی فونز تھامے ہوئے تھا۔


ان میں سے ایک آئی فون پر پروٹیکٹو کیس تھا، جو ممکنہ طور پر آئی فون 16 پرو تھا۔ اس کے ڈیٹا میٹرکس کوڈ سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون ایپل کے کسی ملازم کے پاس تھا۔
تاہم، دوسرا آئی فون، جس پر زیادہ خاص پروٹیکٹو کیس موجود تھا، وہ آئی فون 17 پرو لگ رہا ہے۔ اس فون میں ایل ای ڈی اور لِیڈار اسکینر کا ڈیزائن واضح طور پر آئی فون 17 پرو کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔


یہ لیکس اس بات کا اشارہ بھی دیتی ہیں کہ آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔


اگر ایپل کی یہ تبدیلیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو آئی فون 17 پرو میں نئے کیمرا سسٹم، ایل ای ڈی اور لِیڈار اسکینر کی موجودگی کے ساتھ ساتھ دیگر فیچرز میں بھی جدت دیکھنے کو ملے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ایپل ان لیکس کی تصدیق کب کرتا ہے اور نئے آئی فون 17 پرو کے بارے میں مزید معلومات کب سامنے آتی ہیں۔
 

مزیدخبریں