" پارٹی معاملات میں مداخلت کے الزامات": علیمہ خان نے کیا جواب دیا

06:12 PM, 29 Jul, 2025

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حکومتی حلقوں کی جانب سے پارٹی معاملات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ، "انہیں کہیں آپ آ جائیں، پارٹی کو سنبھال لیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ، "تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی، پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے؟" علیمہ خان نے حکومتی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، "ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی؟ ان کے پاس چھ لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔

" علیمہ خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بعض حکومتی نمائندوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے معاملات میں غیر معمولی طور پر مداخلت کر رہی ہیں۔ تاہم علیمہ خان کے حالیہ بیان نے ان الزامات کو طنز اور مزاحیہ انداز میں رد کر دیا ہے۔ یہ بیان پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات، قیادت کے فیصلوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر جاری مباحثے کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

مزیدخبریں