سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے32دہشتگردہلاک 

04:21 PM, 29 Jul, 2026

راولپنڈی: خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں   فتنہ الخوارج کے32دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک اور آپریشن کے دوران فتنہ الہند سے وابستہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بارودی آلات برآمد کرکے تباہ کر دیے گئے۔

مزیدخبریں