سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں سال دورہ پاکستان پر آئے گی

 سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں سال دورہ پاکستان پر آئے گی

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم کا رواں سال دورہ پاکستان پر آئے گی, اس دوران سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی جب کہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پا کستان کی دونوں اطراف سے تصدیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں رواں سال کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا دورہ کرے گی,  اس کا فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا جب کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے حکام نے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی جب کہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔حکام کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی اور لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پیش رفت ہورہی ہے۔

حکام کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں اس وقت حملہ ہوا تھا جب ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی اور اس واقعے کے بعد پاکستان 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں