عراق میں 12افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی

عراق میں 12افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
کیپشن: Image by Novinite.com

بغداد:عراق میں بارہ افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کو حق نہیں اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں:جسٹس شوکت عزیز صدیقی

وزیراعظم کے احکامات کے بموجب دہشت گردی کے جرم میں بارہ افراد کو موت کی یہ سزا گزشتہ روز دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ترجمان عراقی حکومت نے کہاکہ یہ اقدام وزیراعظم حیدر العبادی کے اس حکم کے بعد عمل میں لایا گیا ہے جس میں انہوں نے ملکی سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کے اغوا اور پھر قتل کے ردعمل میں موت کی سزا پر عمل درآمد تیز کرنے کو کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے

عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کے بموجب دہشت گردی کے جرم میں بارہ افراد کو موت کی یہ سزا گزشتہ روز دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں