کوشش ہے ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں، مریم نواز

کوشش ہے ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں، مریم نواز
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں، جو مرضی کرلیں الیکشن کے دن ووٹرز کو نہیں روکا جا سکتا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ (ن) لیگ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ والدہ کی صحت جلد بہتر ہو اور ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں، جو مرضی کرلیں الیکشن کے دن ووٹرز کو نہیں روکا جا سکتا، چالیں چلی جا رہی ہیں ظاہر ہو گیا ہے کہ ن لیگ جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد خاقان عباسی کو مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا کلثوم نواز گزشتہ چند ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں