ورلڈ کپ کے فوراً بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مشرفی

ورلڈ کپ کے فوراً بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مشرفی

لندن:بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور آل راﺅنڈر مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ختم ہونے کے فوراً بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

مشرفی گزشتہ 18 برس سے بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں چھوڑنا چاہتا، ابھی میں مزید کچھ عرصے تک ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں، ہاں اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ایسا سوچ رہا ہو تو یہ الگ بات ہے. لیکن بورڈ نے تاحال مجھے ریٹائرمنٹ کے بارے کچھ نہیں کہا، جیسا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے اسلئے میری خواہش تھی کہ میرے فیملی ممبرز آئیں اور مجھے آخری مرتبہ میگا ٹورنامنٹ میں کھیلتا ہوا دیکھیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وہ انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں باقی ہیں اسلئے میں ریٹائرمنٹ کے بارے سوچ کر اپنی توجہ ہٹانا نہیں چاہتا، اس وقت ہم سب کی توجہ آخری دو میچز پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کھیل پیش کر کے فتوحات حاصل کر کے ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی حاصل کریں۔