ن لیگی رہنما رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا

ن لیگی رہنما رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا


لاہور:نیب کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے ن لیگی رہنما رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود کو قطر ائر ویز کی امریکہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے ن لیگی رہنما کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

خیال رہے نیب اس وقت ملک میں متعدد سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے اور ماضی میں کئی رہنماوں کے نام بھی بلیک لسٹ میں شامل رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ن لیگی رہنماوں کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے نام بھی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔