ٹرمپ نے کم جونگ اُن کو ملاقات کی دعوت دیدی

ٹرمپ نے کم جونگ اُن کو ملاقات کی دعوت دیدی
کیپشن: امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات اور کچھ اہم میٹنگز کے بعد وہ چینی صدر کے ہمراہ جنوبی کوریا جائیں گے۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ڈی ایم زی بارڈر پر ملاقات کریں گے اور مصافحہ کریں گے۔

0b531dfa5adb0e1a21a29c1506a6e3cd

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ناشتے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کم جونگ اُن سے ملاقات سے متعلق کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں ہوں گے تو ہم دو منٹ کے لیے ایک دوسرے سے ملیں گے اور یہ بہت ہے۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدر کی پہلی ملاقات بھی ڈی ایم زی پر ہوئی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی علاقہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ٹرمپ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد جنوبی کوریا روانہ ہوں گے اور وہ دو روزہ دورے پر سیئول جائیں گے جس کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرنا ہے۔