وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں تقریرنہیں کرتے سکتے، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں تقریرنہیں کرتے سکتے، مریم اورنگزیب
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے ڈر کی وجہ سے نہیں آتے ہیں۔ جس دن اپوزیشن لیڈر نہ ہوں وہ ایوان میں آ جاتے ہیں ۔

 

تفصیلات کےمطابق ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم تقریرکرنےکیلیےپتاکرواکےایوان میں آتےہیں کہ دیکھوشہبازشریف تونہیں ہے، وہ باربارشہباز شریف کی کرسی کودیکھتے رہےکہیں ایوان میں نہ آجائیں۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم خالی ایوان میں تقریرکر سکتے ہیں،خوف آتاہےکہیں سلیکٹڈکانعرہ نہ لگ جائے، وہ اپوزیشن کی موجودگی میں تقریرنہیں کرتے سکتے ہیں وہ ایوان میں تب تشریف لاتے ہیں جب ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان موجود نہیں ہوتے ہیں۔