آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا 

ICC T20 WorldCup 2021

دبئی :آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان منتقل کر دیاگیا ،آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گاجبکہ ایونٹ کا فائنل 14نومبر کو ہوگا ۔

آئی سی سی  کا کہنا تھا  بھارت ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا لیکن میچز دبئی ابوظبی شارجہ اور عمان میں ہوں گے،ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے منتقل کیا گیا ہے ،آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف آلر ڈائس نے کہا ہماری ترجیح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے،انہوں نے کہا موجودہ ونڈو میں ایونٹ کرانا بھی اہم تھا ۔

آئی سی سی شیڈول کے مطابق پہلے راونڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوںگی لیکن میچز یو اے ای اور عمان میں ہوں گے،چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گے جو آٹھ پہلے کوالیفائی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ بھارت سے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحا ل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔