ٹورنٹو:میزبان کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو آخری لمحات میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے بیشتر حصے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم اختتامی لمحات میں کینیڈا نے فیصلہ کن گول کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کا فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، جبکہ میزبان کینیڈا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا کر ٹائٹل کی دوڑ برقرار رکھی ہے۔
کینیڈا اب راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔