اسلام آباد:عطاء تارڑ نے کہا، "آپریشن 'غضب للحق' کے تحت افغان سرحدی علاقوں پکتیا، کنڑ اور پکتیکا میں بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران 25 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ آپریشن کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے دفاع اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گا۔"