پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، پی ایس ایل 12 اور سرپلس بجٹ کی منظوری

12:42 PM, 29 Jun, 2026

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن سمیت سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر پی ایس ایل کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

بورڈ آف گورنرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے اضافے کی منظوری بھی دی، جس کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا بجٹ 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کر دیا گیا۔

اجلاس میں کرکٹ کے فروغ، ڈومیسٹک نظام کی بہتری اور پی سی بی کے مالی امور سے متعلق دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں