افغانستان میں سیاسی و عسکری کشیدگی میں اضافہ، بدخشاں میں طالبان حکومت اور باغی کمانڈر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

01:05 PM, 29 Jun, 2026

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت اور سابق ڈپٹی گورنر بدخشاں جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات نے نئی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بدخشاں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، جہاں جمعہ خان فاتح کی جانب سے طالبان حکومت کے خلاف مبینہ جنگی تیاریوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کی پالیسیوں، اختیارات کی تقسیم اور وسائل کے معاملات پر اختلافات نے سیاسی تنازع کو عسکری نوعیت اختیار کرنے کی جانب دھکیل دیا ہے۔

افغانستان میں جاری اس کشیدگی کے باعث خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں