مریم نواز کی زیر صدارت پیرا اجلاس، فورس کی نگرانی اور عوامی شکایات کے نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

02:05 PM, 29 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا اجلاس ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن، قانونی فریم ورک اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پیرا فورس کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ تمام آپریشنز کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ’’آسک پیرا‘‘ پورٹل کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی جی پیرا کو عوامی رابطہ بڑھانے اور شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں پیرا کے نظام کو مزید شفاف، جدید اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں