لاہور: کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی، 128 سال بعد کرکٹ دوبارہ اولمپکس کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کرکٹ ایونٹ کے کوالیفکیشن طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے کوالیفکیشن فارمیٹ کی منظوری دی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کھیلے جائیں گے، جس میں دونوں کیٹیگریز میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آئی سی سی نے پہلی مرتبہ اولمپکس کوالیفائر 2027 کرانے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے ذریعے ٹیمیں اولمپکس میں شرکت کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی کو کھیل کے عالمی فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔