سونے کی قیمت میں بڑی کمی

06:00 PM, 29 Jun, 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے صرافہ بازاروں میں نرخ نیچے آگئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 972 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 421 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات آنے والے دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں