رنبیر کپور اب عوام کے سامنے نہیں آئیں گے

رنبیر کپور اب عوام کے سامنے نہیں آئیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم جو کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے خوب محنت کر رہے ہیں ۔لیکن اب رنبیر کو محنت کے ساتھ احکامات بھی بجا لانے ہوں گے ۔سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے رنبیر کپور کو عوام کے سامنے آنے اور عوامی جگہوں پر جانے سے سختی سے منع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورنئی آنے والی سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ اب تک فلم کے ایک حصے کی شوٹنگ مکمل بھی کرچکے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اداکارکی اس فلم کا شدت سے انتظارہے کیونکہ فلم میں وہ سنجو بابا کی زندگی کے تمام اتارچڑھاو دیکھ سکیں گے ۔ہدایت کارکی جانب سے یہ فیصلہ کچھ عرصے قبل شوٹنگ کے دوران سنجے دت کے روپ میں لیک ہونے والی تصاویروں کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں اداکار بالکل سنجو بابا کی جوانی کی عکاسی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ فلم میں رنبیرکپوراداکارسنجے دت کی زندگی کے 7 پہلووں کی عکاسی کریں گے جب کہ فلم میں پاریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔