افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 47 طالبان ہلاک

افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 47 طالبان ہلاک

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان پر حملوں کے نتیجے میں 47 جنگجو ہلاک جبکہ اکیاون سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ مغربی صوبہ فاراح میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق اس علاقے میں طالبانوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں