’مرزا پور‘ کے ’ببلو پنڈت‘ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

’مرزا پور‘ کے ’ببلو پنڈت‘ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: بالی وڈ کے ایک اور اداکار وکرنت میسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے گزشتہ روز اس کی اطلاع دی۔ 
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ وکرنت میسی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ’شوٹنگ کے دوران محتاط رہنے کے باوجود میں کورونا مثبت ہو گیا ہوں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جو لوگ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران مجھ سے رابطے میں رہے، ان سے جلد از جلد ٹیسٹ کروانے کی اپیل کرتا ہوں۔ 
وکرنت میسی نے مزید لکھا کہ میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں لے رہا ہوں اور مستقل آرام بھی کر رہا ہوں جبکہ میری طبیعت ابھی تک بہت بہتر ہے۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاط کریں اور صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ 

aacce5d5b551a5d3c1dadbfdf4a3c602


واضح رہے کہ وکرنت کیسی نے معروف ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں ’ببلو پنڈت‘ کا کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ اپنی آنے والی فلم ’حسین دل ربا‘ میں اداکارہ تاپسی پنوں کیساتھ نظر آئیں گے، اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں اداکار وجے سیٹھ پتی سٹارر فلم ’ممبائیکر‘ کی شوٹنگ بھی مکمل کی ہے۔