کوئٹہ: بی این پی مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

01:44 PM, 29 Mar, 2025

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب ایک خودکش دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکا دھرنے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بی این پی کی قیادت اور کارکن اس دھماکے میں محفوظ رہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں، اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں