امریکہ میں بغاوت کی لہر؛ 'نو کنگز' تحریک نے واشنگٹن ہلا دیا، ٹرمپ کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے"

09:33 AM, 29 Mar, 2026

واشنگٹن/نیویارک : امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے خلاف "نو کنگز" (No Kings) نامی تحریک نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
 رپورٹ کے مطابق امریکہ بھر میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں، جسے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "امریکی تاریخ کا پہلا ڈکٹیٹر" قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا طرزِ عمل جمہوریت کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔
سینیٹر برنی سینڈرز اور رکنِ کانگریس الہان عمر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور سفارت کاری کا راستہ اپنایا جائے۔یہ تحریک صرف امریکہ تک محدود نہیں رہی بلکہ یورپ اور آسٹریلیا میں بھی ٹرمپ مخالف لہر پھیل چکی ہے    یورپ: فرانس، اٹلی، یونان، اسپین اور جرمنی میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ کی جنگی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔ سڈنی اور میلبورن میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے، جہاں مظاہرین نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں