سال کے آخر میں بڑا مقابلہ کروں گا، عامر خان

سال کے آخر میں بڑا مقابلہ کروں گا، عامر خان

لندن :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں بڑا مقابلہ ہوگا اورجیتنے کےلئے پر جوش ہوں ۔ اپنے ایک بیان میں عامر خان نے کہا کہ میں نے رواں سال کے آخر میں ایک بڑے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے جیتنے کیلئے پر جوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں رواں ماہ کے آخر میں مقابلے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن رمضان المبارک کی وجہ سے مجھے پلان بدلنا پڑا اور اب میں دوبارہ نومبر میں ایک بڑی فائٹ کے ساتھ رنگ میں واپسی کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اینتھونی جوشوا کی ویلادیمیر کلچکو کے خلاف فتح سے باکسنگ کو تقویب ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک بڑا مقابلہ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔