رمضان المبارک کے دوران طلاق کے اندراج پر پابندی

غزہ : فلسطین میں رمضان المبارک کے دوران طلاق کا مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے چیف جسٹس محمود الھباش نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام شرعی عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کا کوئی کیس رجسٹر نہ کریں۔ اگر ایسا کوئی کیس سامنے آتا بھی ہے تو اسے رمضان المبارک کے بعد تک ملتوی کردیا جائے۔

العربیہ ٹی کے مطابق ایک بیان میں فلسطینی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ شرعی عدالتوں کو جاری کردہ سرکلر خاندان اصلاح و مشاورت و رہ نمائی مرکز کی رپورٹس کی روشنی میں تیارکیا گیا۔ اس کا اطلاق صرف ماہ صیام کے ایام میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلاق کی رجسٹریشن ماہ صیام کے بعد تک ملتوی کی جائے گی تاکہ دونوں فریقین کو متوازن طبی حالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرانے اور اس کے مطابق فیصلے کا موقع مل سکے۔