کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ کی تردید 

کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ کی تردید 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کا معاملے پر دفتر خارجہ  نے وضاحت جاری کر دی۔ کہا  ہم پاکستان کے کسی وفد کی طرف سے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تصور کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر  خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے زیر بحث دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ  نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ، دوٹوک اور غیر مبہم ہے۔ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین کی 1967 سے پہلے کی سرحدوں کو تسلیم کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں