یاسمین راشد کو  14 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم ،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی گئی

یاسمین راشد کو  14 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم ،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف  کی رہنما یاسمین راشد کو 14 روز کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دیاگیا ہے اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں یاسمین راشد کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیاگیا اورر عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مصنف کے بارے میں