مریم نواز کاآٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

10:44 AM, 29 May, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمت کم ہونے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایت دی ہے کہ آٹے کے نئے نرخوں کے مطابق روٹی کا نیا اور کم ریٹ فوری طے کیا جائے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ صرف آٹا ہی نہیں بلکہ چکن، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ غریب آدمی کی روزمرہ زندگی آسان بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "غریب کا بچہ پہلے ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، اب چکن اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ وہ ایک دن بھی نہیں کھا سکتا۔ یہ میں ہرگز برداشت نہیں کر سکتی۔"

انہوں نے اعلان کیا کہ روٹی کی قیمت کو تاریخی طور پر کم ترین سطح پر لایا جائے گا تاکہ آٹے کی سستی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مزیدخبریں