صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل پر بات چیت

12:10 PM, 29 May, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا دیرپا حل صرف تب ہی ممکن ہے جب تمام طبقات سے مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور مخدوم طاہر شامل تھے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے صدر زرداری کو علاقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی ضرورتوں اور دیگر اہم امور سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کے استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی، مکالمہ اور باہمی احترام بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کے جمہوری کردار کو سراہا اور کہا کہ مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں