ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، فی تولہ نرخ برقرار

09:21 PM, 29 May, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت بدستور 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی گزشتہ روز کی قیمت پر ہی فروخت ہو رہا ہے، جس کا ریٹ 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے مقرر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی فرق نہیں آیا، جہاں فی اونس سونا 3,309 ڈالر پر مستحکم ہے۔

مزیدخبریں