ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا

02:22 PM, 29 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لندن :یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1189.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.9 فیصد اضافے کےساتھ 1188.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.92 فیصد بڑھ کر 1193.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1193.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزیدخبریں