بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، حافظ سعید

بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، حافظ سعید

لاہور: امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔حکومت پاکستان اس انتہائی اہم مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرے, اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز   پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف بھرپور   آواز   بلند   کی جائے۔  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیریوں کیلئے شہداء کے جسد خاکی کی شناخت ممکن نہیں رہی۔نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔بھارتی جیل میں سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف سمیت دیگر نظربندوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مودی سرکار جیلوں میں کشمیریوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنا رہی ہے۔ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے دہشت گردی کی انتہا کر دی۔کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑاتے ہوئے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں ۔ ماضی میں بھی عبدالماجد نامی ایک کشمیری کمانڈر کو ایسے ہی کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے شہید کیا گیا تھا' اب ایک مرتبہ پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کی وجہ سے شہداء کے جسد خاکی جو منظر پیش کر رہے ہیں وہ پوری دنیا کیلئے تازیانہ ہیں، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی دنیا بھر میں کہیں بھی اجازت نہیں لیکن انڈیا استعمال کر رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اور ممالک خاموش ہیں۔ حکومت پاکستان کویہ معاملہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے، آج انڈیا کی دہشت گردی کو کوئی روکنے والا نہیں لیکن اگر مظلوم کشمیری پتھر لے کر بھارتی فوج کے مقابلے میں کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں دہشت گردد کہا جاتا ہے۔ انڈیا نے ہمیشہ اس حوالہ سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد جو صورتحال بنی ہے اب ہر انصاف پسند بندہ یہ کہنے پر مجبورہے کہ کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف بے بنیاد پرو پیگنڈہ کرتا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا  کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے صاحبزادے شاہد یوسف سمیت دیگر کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا  رہیں۔ بھارت سرکار کی سرپرستی میں اس سے قبل بھی تحریک آزادی میں سرگرم کردار ادا کرنے والے کشمیریوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حالیہ دہشت گردانہ حملہ بھی مودی سرکار کی آشیر باد سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ بھارتی ظلم و دہشت گردی ساری دنیا کے سامنے ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور جیلوں میں کشمیریوں سے نارواسلوک کے باوجود بھارتی دہشت گردی روکنے کیلئے عالمی اداروں اور ملکوں کی جانب سے کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملہ پر بھرپور آواز اٹھائے اور دنیا پر دبائو بڑھائے کہ وہ غاصب بھارت کو کشمیر میں دہشت گردی سے روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا   کرے۔کشمیریوں کا لہو  بہہ رہا ہو  اور ہم خاموش رہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔ بھارتی ریاست دہشت گردی کیخلاف ملک گیر سطح پر بھرپور آواز بلند کرنے کا سلسلہ پوری قوت سے جاری رکھٰیں گے۔

مصنف کے بارے میں