سعودی ولی عہد پرنس آف دی ایئر کی فہرست میں سب سے آگے

سعودی ولی عہد پرنس آف دی ایئر کی فہرست میں سب سے آگے


ریا ض :امریکی میگزین کے سروے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پرسن آف دی ائیر کی فہرست میں سب سے آ گے ہیں۔


پول کا حتمی نتیجہ6 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔ٹائم میگزین کے ایک ہفتے سے جاری آن لائن سروے میں اب تک محمد بن سلمان سب سے آگے ہیں، محمد بن سلمان کے ساتھ فہرست میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ٹیلر سوئفٹ، پوپ فرانسس اور امریکی صدر بھی شامل ہیں۔


سروے کا اختتام 4 دسمبر کو ہوگا جس کے بعد 6دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ سال ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حصے میں آیا تھا۔