سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد شبیر کے سامنے پیش کیا گیا تو عدات نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی۔ 
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی وکیل کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے جبکہ جج محمد شبیر نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اپنے حکم میں لکھ دے کہ اعظم سواتی کے وکیل کی درخواست پرانہیں عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے اتوار کی صبح متنازع بیان پر سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں