اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتیِ فلسطین منایا جا رہا ہے، جس کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے نکالے جائیں گے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی جرائم کے احتساب اور امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔