ٹرمپ کا بائیڈن دور کے آٹوپین دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کا اعلان

09:59 AM, 29 Nov, 2025

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں جاری کیے گئے تمام وہ ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر دستخط آٹوپین کے ذریعے کیے گئے تھے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آٹوپین سے دستخط شدہ دستاویزات “غیر قانونی” تصور کی جائیں گی اور حکومت انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کے دور میں بڑی تعداد میں حکومتی احکامات بغیر کسی باقاعدہ منظوری کے آٹوپین کے ذریعے جاری کیے گئے، جس سے نہ صرف طریقۂ کار کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ انتظامی شفافیت بھی متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق بائیں بازو کے عناصر نے بائیڈن کے اختیارات پر قبضہ کر رکھا تھا، اور کئی اہم حکومتی فیصلوں میں بائیڈن کی شمولیت ثابت نہیں ہوتی۔

سابق انتظامیہ کے بعض ارکان نے ٹرمپ کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ آٹوپین امریکی صدور کے دستخط کے لیے کئی برسوں سے ایک مجاز اور رائج طریقہ ہے، جس کی قانونی حیثیت برقرار رہتی ہے۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد واشنگٹن میں سیاسی درجۂ حرارت مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ ماہرین اس فیصلے کے آئینی اور انتظامی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں