لاہور: سردی شروع ہوتے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کی شکایات سامنے آنے لگیں، جس سے شہری شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
شہریوں نے بتایا کہ کوٹلی پیر عبدالرحمان، فیصل پارک، ولی پارک اور سمن آباد میں گیس کی دستیابی ختم ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ذیلدار روڈ، اچھرہ اور چاہ مغل چکیاں میں لوپریشر کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔