پیوٹن کا اگلے ماہ بھارت دورہ، دفاعی معاہدوں میں بڑے اعلان کی توقع نہیں: بھارتی سیکرٹری دفاع

02:16 PM, 29 Nov, 2025

ماسکو/ممبئی:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن 4 اور 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار کے مطابق، صدر پیوٹن کے دورے کے دوران دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان متوقع نہیں ہے، تاہم بھارتی حکومت روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دے گی۔

راجیش کمار نے کہا کہ دورے کے دوران ایس400 میزائل سسٹم پر کوئی پیش رفت متوقع نہیں، لیکن بھارت روس سے ایس400 سسٹم کی ترسیل میں تاخیر پر وضاحت طلب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اضافی ایس400 یونٹس کے آرڈر دینے پر بھی بات ہو سکتی ہے، کیونکہ بھارت کی توجہ ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کو حل کرنے پر مرکوز ہے۔

بھارتی سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ زیرالتوا سپلائی کے لیے ٹائم لائنز حاصل کرنے پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔

مزیدخبریں