بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی نس بندی منصوبے کا انکشاف

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی نس بندی منصوبے کا انکشاف

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی رضا کارانہ نس بندی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ منصوبہ پناہ گزینوں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 20 ہزار روہنگیا خواتین حاملہ ہیں اور 600 سے زائد خواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں ۔ بنگلہ دیشی خاندانی منصوبہ بندی کے سربراہ گوٹی بھاٹیا چاری نے کہا کہ روہنگیا قوم میں پیدائش کے کنٹرول بارے بہت کم آگاہی ہے ۔

بنگلہ دیش میں ان پناہ گزینوں کی تعداد کنٹرول کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں کچھ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔