زمبابوے کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ کل، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Pakistan vs Zimbabwe, Rawalpindi Stadium, Babar Azam
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی

راولپنڈی : پاکستان اورزمباوےکےدرمیان پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں ہوگا۔ میچ کےلیےپاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کااعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز باقاعدہ آغاز کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہو گا جس کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عابد علی  حارث سہیل ، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ عثمان قادر کو وائس کپتان شاداب خان کی جگپ پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان  کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی تھی کہ وہ  زمبابوے کے خلا ف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔اس دوران شاداب خان کا ری ہیب جاری رہے گا اور دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

کپتان بابراعظم کاکہناہےسیریزجیتنا ٹارگٹ ہے۔ زمبابوےکوکمزورتصورنہیں کرسکتے۔ اور زمبابوے کیخلاف پلاننگ کےساتھ میدان میں اتریں گے۔