ٹی 20 ورلڈ کپ , نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست  دے دی

05:14 PM, 29 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

 ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں  نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست  دے دی ،نیوزی لینڈ کے  گلن فلپس104   رنزبنا   کر مین آف دی میچ رہے ۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے   ہوئے  نیوزی  لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنزبنائے ، گلن فلپس104   رنز بنا کر نمایاں   رہے ،ہدف کے تعقب میں سری لنکن  ٹیم محض   102 رنزبنا سکی ،  سری لنکا کی ٹیم کے  کپتان داسن شناکا  نے 35 رنز بنائے  ، نیوزی لینڈ   کے ٹرینٹ بولٹ چار کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا ۔۔

مزیدخبریں