سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
سورس: File

لاہور : پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے ووٹ مسترد کرنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پولیس پنجاب نے گرفتار کر لیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق دوست مزاری کو لاہور کے نجی ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ۔دوست محمد مزاری اپنے دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کرنے ہسپتال آئے تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ دوست مزاری کیخلاف زمین منتقلی کا مقدمہ چل رہا تھا دو مرتبہ نوٹسز جاری کئے مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں