طوفان ’ملیسا‘جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک، کیوبا سے لوگوں کا انخلا

02:14 PM, 29 Oct, 2025

 کیوبا:صدی کا سب سے بڑا طوفان، "ملیسا"، جمیکا سے ٹکرا کر اب کیوبا کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ طوفان کی شدت اس قدر ہے کہ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر نے اسے کیٹیگری 4 کا طوفان قرار دے دیا ہے، جو پہلے کیٹیگری 5 کی سطح پر تھا۔ طوفان کے باعث 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، طوفان کے اثرات سے بچنے کے لیے کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ حکام نے عوامی آگاہی کے ساتھ ممکنہ طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

جمیکا کے وزیراعظم نے اس طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے ملک کا کوئی بھی انفراسٹرکچر اس قدر طاقتور طوفان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔" طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 3 کا تعلق جمیکا، 3 کا ہیٹی اور ایک کا ڈومینیکن ریپبلک سے ہے۔

امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت ابھی تک کم نہیں ہوئی اور اس کا رخ کیوبا کی طرف ہے، جہاں اس کے مزید تباہی مچانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں