آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ 2025: سیمی فائنلز کا مرحلہ شروع، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا مقابلہ آج

11:39 AM, 29 Oct, 2025

گوہاٹی : آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے سیمی فائنلز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا، جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر ہیں۔ تاہم، جنوبی افریقا کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے جیتا تھا، جب جنوبی افریقا صرف 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں اپنے حریف کو شکست دینے کے لیے پُرامید ہے۔

دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیشیا ٹیم نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، اور ان کی پرفارمنس انہیں فیورٹ بناتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی ٹیم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے بھرپور کوشش کرے گی، جہاں ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

دونوں سیمی فائنلز ممبئی کے ڈی وائی پٹیل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ایونٹ کا فیصلہ کن میچ اتوار کو اسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزیدخبریں